نئی دہلی: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی نئی حکومت کی تشکیل سے قبل دموہ پارلیمانی حلقہ کے نمائندے اور مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے چہارشنبہ کے روز ایوان زیریں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ پٹیل نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پرکاش نڈا سے آشیرواد حاصل کرنے کے بعد لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں پٹیل مدھیہ پردیش کی نرسنگھ پور سیٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔
