پریاگ راج میں صحافی کا قتل

   

پریاگ راج 24 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کے سول لائن تھانہ علاقے میں جمعرات کی دیر رات ایک صحافی کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کلیدی حملہ آور کو ایک مسلح مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر ڈاکٹر اجے پال شرما نے جمعہ کو بتایا کہ ایک روز قبل صحافی ایل۔ این۔ سنگھ کا کسی بات پر ملزموں سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد ملزم وِشال خلدآباد سے چاقو خرید کر لایا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایل۔ این۔ سنگھ پر جان لیوا حملہ کیا، جس میں ان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق وِشال کو مڈبھیڑ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔ فائرنگ میں کلیدی ملزم وِشال کے دونوں پیروں میں تین گولیاں لگیں، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر اجے پال شرما نے بتایا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم تاحال فرار ہے ، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تلاش کررہی ہیں۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ہے ۔