پریاگ راج میں ماں بیٹے کا قتل

   

پریاگ راج: اترپردیش میں پریاگ راج کے سوراںو علاقے میں زمین سے متعلق تنازع میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (گنگاپار) دھول کمار نے اتوار کو بتایا کہ سورانو علاقے کے سرائے دینا گاؤں کے رہنے والی دھرما دیوی(65) اور اس کے بیٹے سریندر عرف ٹیڈو (22) ہفتے کی رات کھانا کھاکر برآمد میں سورہے تھے ۔دیر رات دونوں کو نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔