پریتی زنٹاکرسمس کی تیاری میں مصروف

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ان دنوں کرسمس کی تیاری میں مصروف ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹاکا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے گھر میں کرسمس ٹری سجایا ہے اور وہ سینٹا کلوز کے گیٹ اپ میں نظر آرہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا،‘‘کرسمس میں ہمیشہ کچھ خاص ہوتا ہے ۔ سال کے آخر میں، کرسمس ٹری سجانے کی خوشی اور گفٹ کے لئے جوش ولولہ، خاندانوں کا ایک ساتھ آنا اور برف کا انتظار۔ یہ سال گزر چکا ہے اور نیا سال شروع ہونے سے پہلے میں آپ سبھی کومبارکباد دینا چاہتی ہوں‘‘۔