پریتی زنٹا کو نیو انڈیا کوآپریٹو بینک سے قرض معافی مل گئی

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو نیو انڈیا کوآپریٹو بینک سے قرض معافی مل گئی ہے ۔ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ ای او ڈبلیو بینک کے سابق چیئرمین ہیرن بھانو کے خلاف رشوت کے عوض قرضوں کی منظوری کے الزام کی جانچ کر رہا ہے ۔ نیو انڈیا کوآپریٹو بینک (این آئی سی بی) فراڈ کیس میں بینک سے فنڈز کا مبینہ طور پر غلط استعمال شامل ہے ۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اداکارہ نے اپنے قرض پر رعایت کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ 7 جنوری 2011 کو پریتی زنٹا کو 18 کروڑ روپے کا قرض منظور کیا گیا تھا۔ 31 مارچ 2013 کو قرض کو غیر فعال اثاثہ (این پی اے ) قراردے دیا گیا۔ بعد میں رقم 10.74 کروڑ روپے طے کی گئی اور انہیں 1.55 کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی۔ یہ رقم 5 اپریل 2014 کو ادا کی گئی۔