پریتی پٹیل کے برطانوی وزیراعظم بننے کے امکانات

   

لندن : برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل برطانیہ کی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی صورت بھارتی نڑاد برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے برطانوی وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گی۔خیال رہے کہ موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن ان دنوں 2020 میں لاک ڈاون کے باوجود حکومتی سطح پر پارٹیاں منعقد کرنیکیالزامات کی زد میں ہیں جس پر اپوزیشن جماعتیں ان سے استعفیکا مطالبہ کر رہی ہیں۔