پریزیڈنسی یونیورسٹی میں تاریخی زینے پر 20فٹ طویل ’’آزادی‘‘ کا نعرہ پینٹ کیا گیا

   

کولکاتا 28جنوری(سیاست ڈاٹ کام )پریزیڈنسی یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کی سب سے بڑے زینے کو ‘‘آزادی’’ کا لفظ پیٹنگ کیا ہے ۔یہ وہی زینہ ہے جہاں 104سال قبل نیتاجی سبھاش چندر بوس اور پروفیسر اوٹین کے ساتھ تنازع ہوا تھا۔اب یہ زینہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پریزیڈنسی یونیورسٹی کے طلباء کی تحریک کا مرکز بن گیا تھا۔4طالب علموں نے 13گھنٹے کی مشقت سے 20فٹ طویل یہ سلوگن پینٹ کیا ہے ۔یہ سوشل میڈیا پر خوف وائرل ہورہا ہے ۔اس پیٹنگ کا آغاز نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش 23 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔پروفیسر اوٹین کے ساتھ تنازع کے بعد نیتاجی سبھاش چندر بوس کو یونیورسٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔