نئی دہلی۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 6 وقت کی ورلڈ چمپین رہ چکی میری کوم نے اتوار کو 51 کلو زمرہ میں انڈونیشین باکسر لبوان بائیو کو بہ آسانی شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ورلڈ کپ سے قبل میری کوم کی اس جیت کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ اس سے قبل اولمپک برانز میڈلسٹ میری کوم نے آسٹریلین باکسر اپریل فرانگس کو 5-0 سے شکست دی تھی۔ 36 سالہ ہندوستانی باکسر انڈین اوپن باکسنگ ٹورنمنٹ مئی 2019ء میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا لیکن میری کوم اولمپک کھیل تیاری کی خاطر ایشین چمپین شپ کو خیرباد کردیا تھا جو تھائی لینڈ میں سی کے مہینہ میں منعقد ہوئی تھی۔ میری کوم گزشتہ سال دہلی میں چھٹویں عالمی چمپین شپ کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔ اب 2020ء ٹوکیو اولمپکس میں اپنی نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ویمنس باکسنگ چمپین شپ کا آغاز ستمبر 2019ء میں ہوگا۔