ورنگل ۔ محمد مرتضیٰ ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ورنگل کو پریس اکیڈیمی تلنگانہ سکریٹری کے عہدے پر ترقی پر پریس کلب ورنگل کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کی گئی ۔ ٹی سری دھرریڈی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ورنگل کے کئی سینئر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر مختلف پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں محمد مرتضیٰ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ متحدہ آندھراپردیش میں بھی ان کی خدمات کو صحافیوں کی جانب سے ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ۔ محمد مرتضیٰ کا 27 نومبر 2019 کو نظام آباد سے ورنگل اربن ضلع تبادلہ کیا گیا ۔ انہوں نے تقریباً ایک سال تک ڈپٹی ڈائرکٹر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیں ۔ محمد مرتضیٰ تمام طبقات میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔ حیدرآباد میں سکریٹری پریس اکیڈیمی اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد ورنگل آمد پرپریس کلب میںتہنیت پیش کی گئی ۔ تہنیت کے موقع پر سینئر صحافی داسری کرشنا ریڈی ‘ بی آرلین ‘ کشیورمورتی ‘ ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست سدھاکر کے علاوہ جرنلسٹ محمد معین ‘ قادر پاشاہ ‘ اسماعیل ذبیح ‘محمد عثمان‘ ویمشی ‘ مدھو ودیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔