پریس کلب منہدم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   


کاغذ نگر ریبینا منڈل مستقر پر صحافیوں کا راستہ روکو احتجاج، ٹریفک میں زبردست خلل

کاغذ نگر۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر ریبینا منڈل مستقر میں نامعلوم افراد کی جانب سے پریس کلب بلڈنگ کو منہدم کرنے کے خلاف اور پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے پر صحافیوں نے راستہ روکو کرتے ہوئے احتجاج کیا, اس موقع پر ضلع کے بی آصف آباد کے جرنلسٹ یونین ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ضلع صدر عبد الرحمن، جرنلسٹ یونین فیڈریشن ضلع صدر سریندر، تلنگانا جرنلسٹ 143 یونین ضلع صدر روی نائیک کے علاوہ تمام صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر تلنگانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع صدر عبدالرحمن کے زیر نگرانی میں صحافیوں کے ساتھ مل کر منچریال سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والی ہائی وے سڑک اور ریبینا پولیس اسٹیشن کے قریب جرنلسٹوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو کیا گیا، اس موقع پر تیلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع صدر عبد الرحمن نے کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پریس کلب بلڈنگ کو منہدم کر کے پندرہ روز گزرنے کے بعد بھی مقامی پولیس پریس کلب بلڈنگ کو منہدم کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس لئے آج مقامی پولیس اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ضلع کے تمام جرنلسٹوں کے ساتھ مل کر راستہ روکو کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا ہے، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر آنے تک احتجاجی اور راستہ کو پروگرام کو جاری رکھنے کا انتباہ دیا اور بغیر کسی تاخیر سے پریس کلب کو منہدم کرنے والوں کو کیس درج کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا, بعد ازاں سرکل انسپکٹر آف پولیس ریبینا نے صحافیوں کو سمجھا کر کچھ مہلت لیتے ہوئے احتجاج کو کرتے ہوئے ٹریفک نظام کو بحال کر دیا گیا۔