پریس کلب مکتھل کا اظہار افسوس اور دو منٹ کی خاموشی

   

مکتھل ۔ 8 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پریس کلب مکتھل نے سیاست کے مینجنگ ایڈیٹر عالی جناب ظہیرالدین علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو صحافت کا عظیم نقصان قرار دیا ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندوں نے ایک ریالی کی شکل میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوراہا بس اسٹیشن پہونچے اور ظہیرالدین علی خان کی تصویر پر پھول پیش کرتے ہوئے ان کی رحلت پر دو منٹ کی خاموشی منائی اس موقع پر پریس کلب مکتھل کے جنرل سکریٹری وی پی سیوا شنکر نے کہا کہ ظہیرالدین علی خان کا انتقال صرف صحافتی دنیا کیلئے نہیں بلکہ سماجی و فلاحی خدمت کا بھی بڑا نقصان ہے اور تلنگانہ کاز کیلئے کی گئی ان کی جدوجہد تاریخی اور ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ۔ اس موقع پر وی اشوک ، سریش گوڑ ، دنیش ، چننا ، روی کمار ، امریش ، انجینلو ، عاصم ، سید حسین ، رامو ، مہیش گوڑ ، کرشنا مورتی ، بویا نرسمہلو اور شافی و دیگر موجود تھے ۔