پریشانی اور بوکھلاہٹ ،بی جے پی نے پاکستانی لوگوں کو شہریت دی

,

   

٭ بی جے پی کے وزیر من سکھ مانڈویا نے گجرات میں 7 پاکستانی پناہ گزینوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ شہریت سرٹیفکٹس حوالے کئے۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی کوشش سے ایسی اقلیتوں کو باوقار زندگی گزارنے کی پیشکش کی جارہی ہے جن کو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر ستایا جارہا ہے۔ یہ سرٹیفکٹس ایسے وقت حوالے کئے گئے ہیں جب ملک بھر میں اس قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔