روزنامہ سیاست میں شائع نیوز کے بعد شہریوں کی امداد
حیدرآباد : شہر میں شامی شہری کی حالت زار پر روزنامہ سیاست میں شائع خبر پر ادارہ حیات و ممات مہدویہ چنچل گوڑہ کی جانب سے رقمی امداد کی گئی ۔ علاج کے لیے شہر حیدرآباد آئے اس شامی شہری کی پریشانیوں پر تفصیلی رپورٹ سیاست میں شائع ہوئی تھی ۔ اس خبر کی اشاعت کے بعد صدر شیخ چاند ساجد نے ادارے کی جانب سے اس پریشان حال شہری کو 30 ہزار روپئے کی رقمی مدد کی اور روزنامہ سیاست کے ذریعہ شامی شہری ابویوسف کو رقم حوالے کی گئی ۔ ادارے کے ذمہ داروں محمد عبدالجبار ، سید محمود ، تشریف اللہ ، ڈاکٹر عزیز ، محمد علیم ، اقبال محمد اور محمد علی خواجہ نے روزنامہ سیاست کا شکریہ ادا کیا ۔۔
