مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
بارسلونا: پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کو لیسٹر سٹی نے شکست دے دی، دوسری جانب لالیگا لیگ میں بارسلونا اور لیوانٹے کا میچ برابر رہا۔پریمئیرلیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائٹیڈ کو لیسٹر سٹی کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کھیل کے ابتدا میں ہی لیسٹرسٹی کے تھومس نے گول اسکور کر دیا۔5 منٹ کے وقفے سے مانچسٹر یونائٹیڈ کے گرین ووڈ نے مقابلہ برابر کر دیا، لیسٹر سٹی کی جانب سے دوسرا گول 66 ویں منٹ میں ہوا اور یہ برتری کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔لیسٹرسٹی نے 23 سال بعد مانچسٹریونائٹیڈ کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی پہلے ، مانچسٹر یونائٹیڈ دوسرے جبکہ لیسٹر سٹی تیسری پوزیشن پر ہے۔دوسری جانب اسپینش لالیگا لیگ میں بارسلونا اور لیوانٹے کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا، دلچسپ میچ میں میسی نے شاندار گول اسکور کیا۔دوسری طرف مانچسٹرسٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیسٹر سٹی نے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دی۔مانچسٹرسٹی نے پچھلے چار سالوں میں تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دوسرا ٹائٹل ہے جو مانچسٹرسٹی تین ہفتوں سے کم وقت میں جیتا ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کارابائو کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔