پریمیئر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کرنے پرغور

   

لندن ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کروائے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔ پریمیئر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے، میچز میں شائقین کے لیے دروازے بند ہوں گے۔کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ کو 762 ملین پاونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ 16جولائی تک انگلش پریمیئر لیگ ختم نہ کیا گیا تو انتظامیہ کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اس نقصان کے بچنے کیلئے انگلش پریمیئر لیگ انتظامیہ نے حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق نئے منصوبہ کے تحت سیزن کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور 12جولائی تک سیزن ختم کردیا جائے گا تمام میچز بند دروازے میں کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے جمعہ کو20 کلبز پر مشتمل ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں سیزن کے آغاز کا اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے گورنمنٹ پبلک ہلتھ باڈیز کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ 16 جولائی تک سیزن مکمل نہ ہونے کی صورت میں ٹی وی معاہدہ کی مد میں 762 ملین پاونڈز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔