نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) مغربی ایشیا کے بحران کے باعث بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں تیز اچھال کو دیکھتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بدھ کو اپنے پریمیم ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ دہلی میں انڈین آئل کا پریمیم ڈیزل ’ایکس جی‘ آج سے 92.99 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ اس سے پہلے اس کی قیمت 91.49 روپے فی لیٹر تھی۔ اس طرح اس میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے انڈین آئل نے 20 مارچ کو اپنے پریمیم پٹرول ایکس پی 95 کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کیا تھا۔