زوم پر ضلع صدور کو ہدایت، سرور نگر کے جلسہ عام میں ہر ضلع سے نمائندگی
حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی کے 8 مئی کو دورہ حیدرآباد کے موقع پر جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے کانگریس پارٹی متحرک ہوچکی ہے۔ پارٹی کے تمام ضلعی یونٹس کو ہدایت دی گئی کہ 8 مئی کو سرورنگر اسٹیڈیم کے جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے ضلعی صدور اور ریاستی عہدیداروں کے ساتھ زوم پر کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد آمد کے بعد پرینکا گاندھی ایل بی نگر چوراہے پر علحدہ تلنگانہ کے شہید سریکانت چاری کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گی اور وہاں سے اسٹیڈیم تک پدیاترا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں ہر ضلع سے عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے اور صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی بھی زوم پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ضلع سطح پر 4 اور 5 مئی کو اجلاس منعقد کرتے ہوئے عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ر
ڈاکٹر ملوروی نے کہا کہ 8 مئی کو بیروزگار نوجوانوں کے جلسہ عام کو بیروزگار نوجوانوں کی جنگ سائرن جلسہ عام کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 30 لاکھ بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ کے سی آر حکومت نے دھوکہ کیا ہے۔ر