نئی دہلی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ہفتہ کو پہلی بار پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوں گی۔کانگریس ذرائع کے مطابق پرینکا واڈرا کل 24 فروری کو اتر پردیش کے مراد آباد میں ہونے والی بھارت جوڑو نیا یاترا میں مسٹر گاندھی کے ساتھ شامل ہوں گی اور پھر امروہہ، سنبھل، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، آگرہ سے ہوتے ہوئے فتح پور سیکری تک ان کے ساتھ جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے 14 جنوری کو منی پور سے اپنی مشرق سے مغربی ہندوستان جوڈو نیائے یاترا شروع کی تھی۔
