پرینکا اور راہول ’’لائیو پٹرول بمس‘‘ ۔وزیر ہریانہ کا ریمارک

,

   

٭ ہریانہ کے وزیر انیل ویج نے کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کو ’’لائیو پٹرول بمس‘‘ کہا اور عوام پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی وہ جاتے ہیں آگ لگاتے ہیں جس سے عوامی املاک کا نقصان ہوتا ہے۔ پولیس نے کل راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو اترپردیش کے میرٹھ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جہاں وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک افراد کے ورثا سے ملاقات کیلئے جارہے تھے۔