پرینکا اور راہول گاندھی پاکستان میں رول ماڈل

   

پاکستان کی حامی کانگریس کا نظریہ انتشار پسندی : آنند سواروپ
بلیا 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ایک وزیر نے کانگریس کی پالیسیوں کو انتشار پسند اور موافق پاکستان قرار دیا اور کہاکہ کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا پاکستان میں ’رول ماڈل‘ (مثالی نمونہ) تصور کئے جاتے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر پارلیمانی اُمور آنند سواروپ شکلا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس، پاکستان کی حامی ہے اور اس کا نظریہ انتشار پسندانہ ہے۔ کانگریس دراصل ٹکڑے ٹکڑے گیانگ کی نمائندگی کرتی ہے اور دفعہ 370 کی تنسیخ پر احتجاج کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور سابق صدر کے پوسٹرس پڑوسی ملک کی دیواروں پر چسپاں کئے جاتے ہیں۔