بھرت پور، 2جنوری (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان کے رنتھمبھور میں تین دن قیام کے بعد جمعہ کے روز اہلِ خانہ کے ہمراہ دہلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان واڈرا کا قافلہ رنتھمبھور میں واقع ہوٹل شیرباغ سے سڑک کے راستے دہلی کی جانب روانہ ہوا۔ وہ 30 دسمبر کو اپنے خاندان کے ساتھ نجی دورے پر رنتھمبھور آئی تھیں۔ ان کے ساتھ لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی، شوہر رابرٹ واڈرا، بیٹا ریحان واڈرا، پرینکا کے بیٹے کی منگیتر اویوا بیگ، بیٹی مرایا واڈر سمیت خاندان کے قریبی رشتہ دار اور دوست بھی موجود تھے ۔ یہ نجی دورہ خاص طور پر ریحان واڈرا اور اویوا بیگ کی منگنی کو لے کر زیرِ بحث رہا، تاہم گاندھی۔واڈرا خاندان کے کسی بھی رکن نے اس منگنی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے ۔
