پرینکا شملہ پہنچیں

   

Ferty9 Clinic

شملہ : ہماچل پردیش میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بدھ کو شملہ پہنچ گئیں۔ پرینکا گاندھی چنڈی گڑھ سے سڑک کے راستے شملہ پہنچی ہیں۔ وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو بھی پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ شملہ واپس آگئے ہیں۔یہ واڈرا کا ذاتی دورہ بتایا جاتا ہے ۔ شملہ کے اپنے دورے کے دوران، پرینکا گاندھی ہماچل کے کئی کانگریس لیڈروں سے مل سکتی ہیں اور لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں رائے لے سکتی ہیں۔