نئی دہلی21مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر سابق وزیر اعظم لال بہادر ی کے مجسمہ پر اپنے گلے کی مالا پہنانے کے لیے شاستری کی توہین بتایا ہے ۔اسمرتی ایرانی نے اپنے ٹویٹس میں لکھا’’منڈی جھکائی کے گمان میں بٹیا بھول گئی مرجاد اپنا گلے کی اترن، پہنائے دیھن شاستری جی کے اپمان پر تالی بجائی کے ، ہاتھ ھلائی کے چل دیھلیں کانگریس بٹیا توھار‘‘۔ان کے اس ٹویٹ اتر پردیش کی حکومت کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کا ساتھ ملا ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’شاستری جی کو گاندھی ؍ واڈرا خاندان نے کبھی سمان دیا ہی نہیں لیکن یہ منظر دیکھ کر دکھ ہی نہیں ان کے سنسکار پر بھی رونا آتا ہے ۔ یہ کیا ملک چلائیں گے ‘‘۔