پرینکا نے یوپی کے گاؤں میں 10 لاکھ کٹ بھیجی

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے گاؤں میں تقسیم کے لیے کورونا وبا کے علاج کی 10 لاکھ دواؤں کی کٹ اور سینیٹائزر بھیجی ہیں ۔ کانگریس نے ہفتے کو جاری بیان میں کورونا کی دوسری لہر میں اسے عوام کے لیے “سیوا ستیہ گرہ” کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ محترمہ واڈرا کی جانب سے بھیجی گئی دواؤں کی پہلی کھیپ لکھنؤ کے آس پاس کے اضلاع میں تقسیم کے لیے بھیجی گئی ہیں۔پارٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا علاج کٹ سے گاؤں میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کو راحت ملے گی۔