پرینکا واڈرا نے کیا بڑا اعلان- کانگریس اقتدار میں آئی تو معاف ہوں گے کسانوں کے قرض، للت پور میں کسان فیملی سے پرینکا نے کی ملاقات

   

Ferty9 Clinic

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز للت پور میں کھاد کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے دو کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں کسانوں کے حالات خراب ہیں۔ کھاد کے لئے لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، کھاد چوری ہو رہی ہے، کسان پریشان ہیں۔ 1200 روپئے کی کھاد کسان 2000 روپئے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ پالی کا کسان بلو پال بھی بھوکا، پیاسا تین دن سے لائن میں لگا تھا، کھاد نہیں ملی تو پریشان ہو کر اس نے خودکشی کرلی۔ بندیل کھنڈ کا کسان قرض میں ہے۔ کانگریس اقتدار میں آئی تو کسانوں کے قرض معاف ہوں گے۔