ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا۔ پرینکا نے نیویارک میں اپنے سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ پرینکا اور نک جونس کچھ دوستوں کے ساتھ نیویارک میں مشہور شیف وکاس کھنہ کے ریسٹورنٹ گئے ، جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ میں کچھ مزیدار پنجابی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ نیویارک میں شیف وکاس کھنہ کے ریسٹورنٹ میں شوہر نک جونس اور دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ پرینکا نے خصوصی تصویر کے ساتھ پنجابی دعوت کیلئے وکاس کھنہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، ناقابل یقین میزبان ہونے کا شکریہ اور وکاس، گھر کے ذائقے کیلئے شکریہ۔ وکاس کھنہ نے ریستوران میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے لکھاکہ “آپ کی حمایت، محبت، مہربانی اور ہمیں متاثر کرنے کے لیے ہماری دیسی ملکہ کا شکریہ۔ ہمیں دنیا سے متعارف کرانے اور آنے والی نسلوں کو راستہ دکھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ٹیم بنگلہ۔