نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بدھ کے دن اس بات پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق مستند ذرائع کی خبروں پر ہی بھروسہ کریں اور وبائی امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اعلی اہلکاروں کے انسٹاگرام اکاونٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پر جڑے رہیں۔
37 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام کی کہانیوں ( story’s) پر مبنی ایک ویڈیو پیش کی جہاں انہوں نے انتہائی متعدی بیماری کے بارے میں صرف مستند معلومات پر بھروسہ کرنے کی ہدایت دی۔
اداکار نے ویڈیو کا آغازہیلو کہہ کر کیا اور یہ کہتے ہوئے آگے بڑھا کہ زندگی کیسے بدل سکتی ہے؟ ۔
ادکارہ پرینکا اپنے شوہر جونس سے خود اٹھ دن سے الگ تھلگ رہ رہی ہے، انہوں کا کہنا ہے کہ وہ وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
انکے ویڈیو بنانے کا مقصد یہی تھا کہ کرونا وائرس کے بارے میں انٹرنیٹ پر انے والی معلومات کہاں تک صحیح ہے۔
پرینکا نے کہا کہ میں اس وائرس کے بارے میں تفصیل کےساتھ تحقیق کر رہی ہوں ذرائع ابلاغ پر انے والی معلومات سے بہت خوف محسوس ہوتا ہے، یہ بات حیران کن ہے کہ اس میں کتنا صحیح اور کتنا غلط کوئی نہیں جانتا۔
اسی مقصد کے لئے اداکارہ نے عالمی شہریوں کی مدد سے جمعرات کے روز شام 12.30 بجے ایک انسٹاگرام پر ایک لائیو پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس میں براہ راست وڑلد ہیلتھ اورگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈورس اور اسی اورگنائزیشن کی ایک رکن ماریہ وان کیر بھی شامل ہوں گی۔
آپ ان سے براہ راست سوالات پوچھ سکتے ہیں، یہ لوگ وائرس سے اچھی طرح مقابلہ کر رہے ہیں، ہمیں معلومات حاصل کرنی چاہیے، اور یہی ہماری طاقت ہے، تاکہ ہم سب مل کر اس وبائی مرض سے لڑ کر اپنے سماج کو بچا سکیں۔