نیویارک۔ پرینکا چوپڑا نے وہ اعزاز حاصل کیا ہے جس کی دنیا میںکہیں بھی ہراداکار خواہش کرتا ہے ، وینٹی فیئرکے سرورق پر اپنی تصویرکا شائع ہونا یہ کارنامہ ہے۔ پرینکا اس وقت میگزین کے فروری 2022 کے ایڈیشن کے سرورق پر ہے جو اس کے گہرائی سے متعلق مضامین کے لیے بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے جیسا کہ اس کی جدید ترین فوٹوگرافی کے لیے بھی اس کا ایک مقام ہے۔ سرورق کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وینٹی فیئر نے ٹویٹ کیا:دی میٹرکس میں اداکاری کرنے کے بعد وہ 2022 میں داخل ہورہی ہے – اپنے ہندی فلم انڈسٹری کے کیریئر، شادی اور ہالی ووڈ میں اپنے لیے ایک مقام بنانے کے بعد اب اداکارہ یہاں ہیں۔ فنی طور پرجاذب نظر آنے والی میگزین کے پہلے صفحہ پرپرینکاآف وائٹ رفلڈ لباس میں نظرآرہی ہیں۔ اس میگزین کو پہلے ٹینا براؤن اورگریڈن کارٹر جیسے مشہور صحافیوں نے ایڈٹ کیا تھا (جس کا کردار جیف برجز نے فلم ہاؤ ٹو لوز فرینڈز اینڈ ایلینیٹ پیپل میں ادا کیا تھا)، اب رادھیکا جونز، جو ایک ہندوستانی نژاد امریکی ہیں اسے ایک کارفرما خاتون کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ہالی ووڈ میں ایک ہندوستانی اداکار کے لیے جو کچھ ممکن تھا اس سے ظاہرکیا ہے – وینٹی فیئر کی کاور اسٹوری میں کہا گیا وہ ایک بیرونی شخص ہے جس نے رکاوٹوں کو توڑا اور اندر ہی اندر اپنے لیے جگہ بنائی۔ ہالی ووڈکی دیواریں بھی اس نے عبورکی ہیں۔