پرینکا چوپڑہ نے دنیا کا سب سے مہنگا نیکلیس پہنا

   

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑہ آئے دن کسی نہ کسی سبب شہ سرخی میں رہتی ہے۔ نک جونس کی شریک حیات اداکارہ نے ایک حالیہ ایونٹ میں خصوصی لباس زیب تن کئے شرکت کی۔ پرینکا نے اس موقع پردنیا کاسب سے مہنگا نیکلیس پہن کر تمام حاضرین کو مبہوت کردیا۔دنیا کے نہایت مشہور لگژری جویلری برانڈزمیں شامل Bulgari کے140 سال کی تکمیل موقع پر شریک پرینکا نے اپنے لباس اورزیورکے ذریعہ سب کی توجہ حاصل کی۔ ہالی ووڈ کو منتقل ہوکر وہاں نک جونس سے شادی کرنے والی پرینکا کا گلے کا ہار ایسے خاص ہیروں سے بنا ہے جس میںمجموعی طورپر 140 کیارٹ کا مادہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس میںخصوصی نوعیت کے (698) baguette diamonds جڑے ہیں جو مجموعی طور پر 61.81 کیارٹ کے ہیں۔ اس نیکلیس کی قیمت 40 ملین یوروبتائی جارہی ہے۔پرینکاجونس نے پھر ایک بار ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہے بلکہ دنیائے فیشن کی حقیقی رجحان ساز اسٹار بھی ہے۔