پرینکا چوپڑہ کے بھائی سدھارتھ کا بالی ووڈ میں داخلہ

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں پرینکا چوپڑہ نے بڑا مقام حاصل کیا ہے۔ دراصل حال ہی میں پرینکا چوپڑہ نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوناکشی سنہا اور ورون شرما اسٹار فلم ’’خاندانی شفاء خانہ‘‘ کا ٹریلر شیر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اسے شیر کرتے ہوئے اپنے بھائی سدھارتھ کی کافی سراہنا کی جس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے بھائی فلم خاندانی شفاء خانہ سے جڑے ہیں، لیکن اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی کہ سدھارتھ فلم میں ایکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں یا پروڈیوسر کے طور پر فلم کے پوسٹر یا ٹریلر میں سدھارتھ کا نام بھی نہیں دیا گیا ہے۔ اس لئے اس فلم میں سدھارتھ کے رول پر ابھی تک تجسس بنا ہوا ہے۔