پرینکا کا آسام کی عوام سے وعدہ،5 لاکھ سرکاری نوکریاں ، 200 یونٹ تک مفت بجلی اور نہیں ہوگا سی اے اے نافذ

,

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آسام اسمبلی انتخابات سے قبل تیج پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنی تو لوگوں کو 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائیگی گی اور سی اے اے قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ بجلی کا بل ہر ماہ آپ کی 1400 روپے کی بچت کرے گا۔ ”کانگریس کی جنرل سکریٹری نے خواتین کے لئے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو خواتین کو بطور ہاؤس آنر 2000 روپے ملیں گے۔ چائے کے باغ میں کارکنوں کو 365 روپے تنخواہ ملے گی۔ ”انہوں نے کہا کہ اگر آسام میں کانگریس پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ کم از کم 5 لاکھ سرکاری ملازمت فراہم کریں گی۔بتادیں کہ پرینکا گاندھی کا پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کا یہ پہلا انتخابی دورہ ہے۔اس بار آسام میں انتخابات تین مراحل میں 27 مارچ ، 1 اپریل اور 6 اپریل کو ہوں گے جبکہ 2 مئی کو نتائج دوسرے ریاستوں کے ساتھ ہی آئیں گے۔