پرینکا کو تیز بخار ، دورۂ مرادآباد ملتوی

,

   

لکھنؤ؍ مرادآباد : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اُن کا مرادآباد کا مجوزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔پارٹی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ تیز وائرل بخار کی وجہ سے پرینکا آج مرادآباد کے کانگریس افسر سمیلن میں شرکت سے قاصر ہیں۔ کل معمولی بخار ہونے کے باوجود وہ بلند شہر سمیلن میں پہنچی تھیں۔ مرادآباد میں آج آفیسر سمیلن سے ریاستی صدر اجئے کمار للو اور دیگر سینئر لیڈر خطاب کریں گے ۔ پرینکا گاندھی صحت یاب ہوتے ہی مرادآباد میں اپنے پروگرام کا اعلان کریں گی۔ادھر پرینکا کا کانگریس افسر پرتگیہ سمین کا دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں مایوسی چھا گئی۔ آج دوپہر 12بجے لائن پار رام لیلا میدان مردآباد میں پرینکا کو مغربی اترپردیش کے 12اضلاع کے کانگریس کارکنوں کے سمیلن سے خطاب کرنا تھا۔ پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو آج صبح پہلے ہی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ سمیلن میں مرادآباد، بریلی اور سہارنپور ڈویژن کے عہدیداران کو مدعوکیا گیا تھا۔