نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی کو کانگریس کی صدر بنانے کے مطالبات کے دوران سینئر کانگریس لیڈر کرن سنگھ نے کہا کہ اگر پرینکا گاندھی کو صدر بنایا جاتا ہے تو وہ سب کو متحد کرنے کا باعث بنیں گی اور پارٹی کیڈر میں ایک نیا جوش پیدا کرکستی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یقینی طور پر قیادت کے مسئلہ پر جاری صورتحال سے نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید کسی صدر کے بغیر کام کرنا اچھا نہیں ہوسکتا اور اس سے پارٹی کو آگے بڑھانے میں نقصان ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کے اس خیال سے اتفاق کیا کہ پارٹی کا نیا صدر نوجوان ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں صدارت کے مسئلہ پر جو فیصلہ نہیں ہوپارہا ہے وہ تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کئی قائدین ہیں جو سینئر ہیں ۔ انہیں سب کو مل کر آگے آنا چاہئے اور اس مسئلہ پر کوئی اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی کو صدر کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔