پرینکا کے قافلہ کی گاڑی کو ٹکر

   

ہاپور ( یو پی ) مغربی اتر پردیش کے ہاپور ضلع میںکانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے قافلہ کی تین تا چار گاڑیوں کا ٹکراو ہوگیا ۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ یہ گاڑیاں پرینکا کی گاڑی کے پیچھے جا رہی تھیں۔ اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے ۔ پرینکا گاندھی کانگریس یو پی یونٹ کے صدر اجئے کمار للو کے ساتھ رامپور جا رہی تھیں تاکہ ضلع کے ایک کسان نوریت سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں ۔ نوریت سنگھ دہلی میں احتجاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ پرینکا گاندھی یو پی کانگریس کے قائدین اور دوسروں کے ساتھ رامپور گئیں اور نوریت سنگھ کی آخری رسومات میںشرکت کی اور پسماندگان کو پرسہ دیا ۔