پرینکا گاندھی ایک بار پھر کورونا کی زدمیں

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ایک بار پھر کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ یہ جانکاری پرینکا واڈرا نے آج ٹوئیٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ محترمہ واڈرا پہلے بھی ایک بار کووڈ 19 سے متاثر ہوئی تھیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا ‘‘آج پھر کورونا وائرس ٹیسٹ میں پازیٹیو پائی گئی ہوں ، گھر میں آئسولیشن میں رہ کر کورونا پروٹوکول پر مکمل عمل کروں گی۔