نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اِس ماہ کے ختم تک اپنے لودھی اسٹیٹ بنگلہ کو خالی کردیں گی۔ اُن کے قریبی ذرائع نے کہاکہ کوویڈ ۔ 19 کی صورتحال میں بہتری پر وہ لکھنؤ کو منتقل ہوجائیں گی۔ گاندھی فیملی کیلئے Z+ سکیورٹی ہٹالینے کے بعد مرکزی حکومت نے پرینکا سے کہا تھا کہ لوٹینس علاقہ میں واقع بنگلہ سے تخلیہ کردیں یا پھر اُس کا کرایہ ادا کریں۔ اِس پر پرینکا نے متبادل اختیار نہیں کیا بلکہ بنگلہ کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
