پرینکا گاندھی سے سنجے راوت کی ملاقات

   

نئی دہلی : شیوسینا قائد سنجے راوت نے آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں نے اترپردیش اور گوا اسمبلی انتخابات میں انتخابی مفاہمت کے امکانات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پرینکا گاندھی سے ملاقات سے قبل سنجے راوت نے کل راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیوسینا قائد نے بتایا کہ پرینکا گاندھی سے ان کی بات چیت اترپردیش اور دیگر اُن ریاستوں کی صورتحال پر ہوئی ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔