پرینکا گاندھی نےکہا – امیٹھی میں ووٹروں کوپیسے، ساڑیاں اورجوتےبانٹ رہے ہیں بی جے پی والے

,

   

کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کے لوگ امیٹھی میں جیتنے کےلئے ووٹروں کوپیسے، ساڑیاں اورجوتے بانٹ رہے ہیں۔ یہ الیکشن جیتنے کا بے حد غلط طریقہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ ‘جب میں 12 سال کی تھی تب سے یہاں آرہی ہوں۔ امیٹھی اوررائے بریلی کےلوگوں میں بہت احترام ہے۔ یہاں کے عوام نے کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگی ہے ‘۔

پرینکا گاندھی واڈرا نےکہا کہ جس طرح سے وہ میڈیا کے سامنے پیسے، ساڑی اورجوتے بانٹ کرالیکشن لڑتے ہیں، وہ غلط ہے۔ امیٹھی کے لوگوں نے کبھی کسی کے سامنے بھیک نہیں مانگی ہے۔ میں 12 سال کی عمرسے یہاں آرہی ہوں، امیٹھی اوررائے بریلی کے لوگوں میں بہت فخرہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم تعلیم، روزگاراورصحت کے مدعے پرالیکشن لڑرہے ہیں۔ قوم پرستی ملک کی عوام کی پریشان کوختم کرنے کےلئے ہوتا ہے، لیکن بی جے پی کے لوگ عوام کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے ہیں۔ جب بھی عوام کوئی موضوع اٹھاتے ہیں تو بی جے پی حکومت لوگوں کے حقوق چھینتی ہے۔

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی واڈراامیٹی کے دورہ پرہیں اوردیہی علاقوں میں جاکرلوگوں سے بات چیت کررہی ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کوبارہ بنکی اوراناو میں روڈ شوکرکے کانگریس امیدوارکی حمایت میں ووٹ مانگے۔ دراصل پرینکا گاندھی واڈرا کوالیکشن سے قبل پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے اوروہ مشرقی اترپردیش کےانچارج کے طورپرکام کررہی ہیں۔ وہ اس وقت اترپردیش کے مختلف علاقوں میں روڈشو کے ذریعہ عوام کی توجہ کا مرکزبن رہی ہیں۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1122389102865764352/photo/1