نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے روز اتر پردیش کے کسانوں کےلیے معاوضے کا مطالبہ کیا جن کی فصلیں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تباہ ہوئی۔
ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جس میں کسان اپنی فصلوں کے نقصانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائے جاسکتے ہیں ، وڈرا نے ٹویٹ کیا: “ان کسانوں کے مسائل سنئیے۔ ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے اترپردیش کے متعدد مقامات پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بہت سے کسان اپنی 80 فیصد فصلوں کو کھو چکے ہیں۔ اترپردیش میں بی جے پی حکومت جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے نقصان کا پورا اندازہ کرکے کسانوں کو مناسب معاوضہ دینا چاہئے۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ جمعہ کے روز اتر پردیش میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
موسمیاتی ماہرین نے آج پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی ، اور اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں ہ ہلکی ہلکی بارش اور گرج چمک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔