تینوں اے آئی سی سی سکریٹریز کے ساتھ دہلی میں خصوصی اجلاس، پارٹی قائدین کی ناراضگی دور کرنے حکمت عملی
حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز ) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ پر ساری توجہ مرکوز کردی ۔ انچارج بنانے سے قبل پرینکا گاندھی نے تلنگانہ کانگریس امور کی ذمہ داری کو کنٹرول میں لے لیا اور ہر ماہ کے اواخر میں اجلاس طلب کرکے تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے آئی سی سی سکریٹریز ندیم جاوید، روہت چودھری اور بوس راجو کو ہدایت دی کہ وہ ساری رپورٹس پرینکا گاندھی کو روانہ کریں۔ تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کانگریس ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ کانگریس قائدین کے درمیان جو اختلافات ہیں ان کو دور کرنے اور اقتدار حاصل کرنے خصوصی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ اسی منصوبہ بندی کے تحت کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو تلنگانہ کانگریس امور کا انچارج بنانے کی خبریں منظر عام پر آئی تھی۔ تاہم ہائی کمان نے باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا مگر پرینکا گاندھی نے تلنگانہ کانگریس پر کام شروع کردیا ہے۔ پہلے پارٹی کے اہم قائدین کو دہلی طلب کرکے اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے کانگریس ایم پی کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو علیحدہ طلب کرکے بات کی۔ کانگریس کو تلنگانہ میں اقتدار میں لانے متحدہ کام کرنے کا مشورہ دیا پھر اے آئی سی سی کے تینوں تلنگانہ امور کے سکریٹریز کا مشترکہ اجلاس طلب کیا۔ اجلاس سے تلنگانہ کانگریس انچارج مانکیم ٹیگور کو دور رکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ندیم جاوید، روہت چودھری اور بوس راجو سے تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کو مستحکم کرنے کارکنوں کو پارٹی سے جوڑنے تجاویز طلب کئے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کے خلاف پارٹی قائدین جو الزامات عائد کر رہے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پارٹی میں جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے پرینکا گاندھی نے خود میدان سنبھال لیا ۔ پارٹی قائدین کی شکایتوں اور مسائل پر رپورٹ تیار کرنے اور ان کو حل کرنے کی تجاویز تیار کرنے کی تینوں سکریٹریز کو ذمہ داری سونپی گئی۔ ناراض قائدین سے بات کرنے تینوں سکریٹریز میں کام تقسیم کیا گیا ۔ حیدرآباد کے گاندھی بھون میں بیٹھ کر قائدین کو طلب کرکے ان کے مسائل سننے کے بجائے ان کے مکانات یا اسمبلی حلقوں کو پہنچ کر قائدین و کارکنوں سے ملاقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ۔ ساتھ ہی اسمبلی حلقہ منگوڑ میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے پارٹی قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ پارٹی کے چھوٹے سے مسائل پر بھی تینوں سکریٹریز کو پرینکا گاندھی نے راست رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ن