نئی دہلی:کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے جبل پور سے اسمبلی انتخابی مہم کا آغاز کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی خطاب میں عوام سے 6 وعدے بھی کئے۔ مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ریاست کے عوام سے 6 وعدے کیے۔ انہوں نے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی سمیت مفت بجلی کی بات کی ہے۔ اس کے ذریعے کانگریس لیڈر نے نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور دیگر طبقات کو سادھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنتا جناردھن کانگریس کو اپنا آشیرواد دیتے ہیں تو ان کی پارٹی کی حکومت آتے ہی تمام وعدوں کو فوراً نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کمل ناتھ کی موجودگی میں انتخابی پلیٹ فارم سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار میں آتے ہی انہوں نے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا۔