گوالیار: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ابھی بھلے ہی نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام تک اپنے سیاسی ایجنڈے کو پہنچانے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ آل انڈیا کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر جیوترا دتیہ سندھیا کے گڑھ گوگوالیار سے نہ صرف کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کیا بلکہ اپنے خطاب میں سندھیا کی آستھا بدلنے کو بھی جہاں تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں پی ایم مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے وعدوں کو بھی عوام کے ساتھ پیش کرتے ہوئے جن آکروش کی وجہ بتائی جبکہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے بیان کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے مضحکہ خیز بتاتے ہوئے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ذریعہ کئے گئے وعدے کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے ایک ایک کرکے صحافیوں کے سامنے گنوائے اور کانگریس کے قول و فعل کے تضاد کو پیش کیا۔