نئی دہلی:بی جے پی نے ہفتہ کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا پر الزام لگایا کہ وہ وائناد لوک سبھا سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑنے کے حلف نامے میں ان کی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کی جائیدادوں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم نہیں کر رہی ہیں۔ کیرالہ میںبی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے دعویٰ کیا کہ پرینکا گاندھی سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں، اپنے شریک حیات اور زیر کفالت افراد کی مکمل تفصیلات بتائیں۔بھاٹیہ نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا حکم تمام شہریوں پرلاگو ہے۔ گاندھی خاندان قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر کوئی حلف نامے میں غلط معلومات دیتا ہے تو اسے الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انتخابی عہدیداروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 28 اکتوبر ہے اور بی جے پی اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کو ان کے حلف نامے پر نشانہ بنا رہی ہے۔