ملکارجن کھرگے نرسا پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
حیدرآباد۔/26 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد پرینکا گاندھی اور صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کل تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ ملکارجن کھرگے نرسا پور میں شام 4:30 بجے کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب کرینگے۔ پرینکا گاندھی تین حلقوں بھونگیر، گدوال اور کوڑنگل میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرینگی۔ پرینکا گاندھی 11:30 بجے دن بھونگیر میں جلسہ سے خطاب کریں گی جبکہ 1:30 بجے دن گدوال میں کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب کرینگی۔ سہ پہر 3:30 بجے کوڑنگل میں جلسہ عام سے خطاب ہوگا۔ کوڑنگل میں ریونت ریڈی مقابلہ کررہے ہیں۔ کوڑنگل جلسہ عام وسیع تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریونت ریڈی کل ایلندو ، ڈورناکل اور کوڑنگل میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔