پرینکا گاندھی کا کانشی رام کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی ۔15 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بہوجن تحریک کے لیڈر کانشی رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سماجی انصاف کے چیمپئن اور دلتوں اور دیگر پسماندہ برادریوں کیلئے ایک مضبوط آواز کے طور پر یاد کیا ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانشی رام کی زندگی اور نظریات نے مساوات اور انصاف کے آئینی اصولوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے لکھا ، “سماجی انصاف کے نظریے کے علمبردار اور دلتوں ، پسماندہ اور مظلوموں کیلئے ایک طاقتور آواز ، کانشی رام جی کے یوم پیدائش پر سلام اور قابل احترام خراج تحسین ۔” اپنے خیالات اور تحریکوں کے ذریعے کانشی رام جی نے مساوات اور انصاف کے آئینی اصولوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ۔ ان کے خیالات ہم سب کو ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے “۔