پرینکا گاندھی کو اسکوٹر پر بیٹھاکر لیجانے والا کانگریس کارکن کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 6,100روپے چالان

,

   

لکھنو: کانگریس کارکن جس نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو شہر میں اپنی اسکوٹر پر بیٹھا کر سابق آئی پی ایس آفیسر کے گھر لیجارہا تھا، یوپی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس کارکن کو ہیلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں 6,100 روپے کا چالان جاری کردیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری سابق آئی پی ایس آفیسر ایس آر دادپوری کے گھر جارہی تھی جو نئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے تھے پولیس نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا،

YouTube video

پرینکا گاندھی ان سے ملنے کے لئے کار سے جانے والی تھی لیکن اترپردیش پولیس نے انہیں منع کردیا جس پر انہوں نے پارٹی کے کارکن کی موٹر سیکل پر بیٹھ اس سابق آئی پی ایس آفیسر کے مکان پہنچی۔ جس پر اس کارکن کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 6,100روپے کا چالان جاری کردیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے اترپردیش پولیس پر الزام عائد کیا کہ انہیں روکنے کیلئے خاتون پولیس عہدیدار نے ان کا گلا پکڑ کر انہیں پیچھے ڈھکیل دیا لیکن پولیس نے ان کے الزامات کی تردید کردی۔