پرینکا گاندھی کو اپنا نام تبدیل کر کے ’’فیروز پرینکا‘‘ رکھنا چاہیئے مرکزی وزیرسادھوی نرجن جیوتی کا ریمارک

,

   

٭٭ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے زعفرانی لباس سے متعلق ریمارک پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو اپنا نام تبدیل کر کے ’’فیروز پرینکا‘‘ رکھ لینا چاہیئے ۔ وہ زعفران کو نہیں سمجھ سکتی ، کیونکہ وہ ’’فرضی گاندھی ‘‘ہیں ۔ وہ مجرموں کیخلاف یوگی کی کارروائی سے پریشان ہیں۔