لکھنو 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی ٹریفک پولیس نے ایک اسکوٹی مالک پر 6,300 روپئے جرمانہ عائد کردیا ہے جس پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے سابق آئی پی ایس عہدیدار دارا پوری کی قیامگاہ پہونچنے کیلئے سفر کیا تھا ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ پرینکا گاندھی نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی اس لئے یہ چالان کیا گیا ۔ کانگریس ذرائع کے بموجب پرینکا نے اس اسکوٹی پر آدھے گھنٹے تک سفر کرکے داراپوری کی قیامگاہ تک کا فاصلہ طئے کیا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر جو تصاویر وائرل ہوئی ہیں ان کو دیکھتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ پرینکا گاندھی نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا اس لئے یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ایس پی ٹریفک پورنیندو سنگھ نے بتایا کہ موبائیل ایپ سے گاڑی مالک کی تفصیلات کو حاصل کرتے ہوئے جرمانہ جاری کردیا گیا ۔