بنگلورو: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈر نے ا ’نا نائکی‘ ریالی میں خواتین لیڈروں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔اس ریالی کا مقصد کرپٹ سمجھی جانے والی حکمران جماعت کی بدانتظامی کو بے نقاب کرنا اور پارٹی کے ووٹ کی بنیاد کو مستحکم کرنا اور آئندہ الیکشن جیتنا ہے ۔اس ریالی کی قیادت کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کی۔ کرناٹک کانگریس نے ہماچل پردیش میں پارٹی کی جیت کے بعد پرینکا وڈرا کو مدعو کیا تھا، جس سے کچھ لیڈروں کو امید ہے کہ اس سال کے اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کارکنوں کا اعتماد بڑھے گا۔ پرینکا نے بنگلورو آمد پر پارٹی کے سینئر قائد سدارامیا سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔