نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاست میں پارٹی کی انتخابی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے پر ووٹروں سے ریاست کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرنے کی اپیل۔ پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ مغربی اتر پردیش کے میری پیاری بہنوں اور بھائیوں، اپنے مسائل اور ریاست کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں۔ میرے تمام ساتھیوں، کارکنوں اور یوپی کانگریس کے امیدواروں کو نیک خواہشات – آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ 30 سال بعد ہم تمام سیٹوں پر اپنی طاقت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے آج کی پولنگ کے حوالہ سے کرمیوگ فلسفہ سے متعلق گیتا کے ایک شلوک کا بھی حوالہ دیا۔
